صحت

صحت سے بھرپورفالسہ _18 فوائد _شربت اورفالسہ باربنانے کا طریقہ

Falsa benefits, juice & bar

صحت سے بھرپورفالسہ _18 فوائد _شربت اورفالسہ باربنانے کا طریقہ

گرمی کاموسم ہواورگرمی سے بچاؤ کے لئے اللہ کی طرف سے کوئی تحفہ نہ ہوایساتوہوہی نہیں سکتا۔ گرمی کے اثرات سے بچاؤ کے لئے خداتعالی کی طرف سے فالسہ کسی بڑی نعمت سے کم نہیں۔گرمی کے توڑ کے لئے فالسے سے بہتر پھل کوئی نہیں۔یہ نہ صرف گرمی کے نقصان دہ اثرات سے بچاتاہے بلکہ صحت کوبھی بہتربناتاہے۔

فالسہ کے غذائی اجزاء اینٹی آکسیڈنٹ کے حامل ہوتے ہیں۔ فالسہ میں پوٹاشیم کی اعلیٰ مقدار، تھوڑی مقدار میں سوڈیم،وٹامن سی، کیلشیم، فاسفورس،آئرن اور فائبر جیسے اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ اسکے چھلکوں اور پتوں میں بھی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں۔فالسہ نہ صرف موسم گرما میں ٹھنڈک کے اثر کے لئے استعمال کیاجاتاہے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ صحت کے دیگرمسائل میں بھی فوائد رکھتاہے۔

فالسہ کے فوائد

:فالسہ صحت کے مختلف مسائل کے لئے استعمال کیاجاتاہے جو درج ذیل ہیں

متلی اورقے کی شکایت دورکرتاہے۔

جگر اور پتے کے مسائل دور کرتاہے۔

ہیٹ اسٹروک اور اینیمیا سے بچاتاہے۔

 کولیسٹرول کو کم کرنے میں بہترین ہے۔

فالسہ پیاس کی شدت سے تسکین دیتاہے۔

گرمی کے بخار،سینہ و معدہ اور پیشاب کی سوزش کو دور کرتاہے۔

 قبض کے مریض فالسہ کو گھٹلیوں کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔

فالسہ کا شربت، گرمی کی زیادتی اور بلڈ پریشرکم کرنے میں مفید ہے۔

فالسہ کا شربت پیشاب میں آنے والے خون کے لئے مفیدسمجھا جاتاہے۔

تیزابیت اوربدہضمی جیسے عمل انہضام کے مسائل فوری طور پردورکرتاہے۔

فالسہ اندرونی اعضاء جیسے دل،جگر اور معدہ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔

 ہچکی اور تپ دق کے مریضوں کے لئے بھی فالسہ کا استعمال شفاء کا باعث ہے۔

نہ صرف خون صاف کرتاہے بلکہ سوزش،اور خون کے انتشار میں بھی بہترین ہے۔

 کرونا کی عام علامات جیسے نزلہ زکام، کھانسی اورگلے کی سوزش سے نجات دلاتاہے۔

فالسہ کے بیج سوزاک اور فرٹیلیٹی کے مسائل دورکرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔

فالسہ کے پتوں کا پیسٹ جلدکے انفیکشن جیسے سن سٹروک،ایگزیما،اور دیگر زخموں کو شفادیتاہے۔

اگرآپ دل کے مریض ہیں تو اسکے علاج کیلئے فالسے کے رس میں تھوڑاپانی اور سونٹھ ملاکرپی لیں۔

گرمی کے باعث اکثر دائمی امراض کے مریض اورکمزورافراد دل کی گھبراہٹ کی شکایت کرتے ہیں انکے لئے فالسہ بہت مفیدہے۔

فالسہ کا شربت اور فالسہ بار بنانے کا طریقہ

 اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ فالسے کے شربت کے اتنے فوائد ہیں تو استعمال کیوں نہ کریں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ شربت بنائیں کیسے تو پریشان بالکل مت ہوں کیوں کے ہم آپ کوبتائیں گے کہ آپ فالسہ کا شربت اور فالسہ بار آسانی سے گھر میں کیسے بناسکتے ہیں

Falsa Juice

عام طورپربچے فالسے نہیں پسند کرتے اگرآپ کے ساتھ بھی ایساہی کچھ ہے تو پریشان یابچوں پرزبردستی کرنے کے بجائے انھیں شربت یابھرفالسہ بار بناکردیں اس طرح وہ فالسہ کے غذائی اجزاء سے مستفید ہوسکیں گے اورآپ بھی مطمئن رہیں گی۔

Leave a Comment